اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ایف بی آر ٹیکس محصولات ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران 2748 ارب روپے ٹیکس محصولات اکٹھے کیے، جولائی سے اکتوبر کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 2682 ارب روپے مقرر تھا۔
جولائی سے اکتوبر کے دوران ایف بی آر نے ہدف سے 66 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا، ایف بی آر نے اکتوبر کے دوران 707 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران 158 ارب روپے ریفنڈز جاری کیے، 31 اکتوبر تک 29 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے۔