انجمن تاجران کا سموگ بارے حکومتی اقدامات کی حمایت کا اعلان

Published On 15 November,2023 09:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انجمن تاجران لاہور نے سموگ بارے حکومت پنجاب کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کے سموگ میں کمی کے حوالے سے اقدامات خوش آئند ہیں۔

مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے ہم سب کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہفتے کوسہ پہر 3 بجے مارکیٹیں کھولنے سے کاروبار بھی متاثر نہیں ہوگا۔