لاہور: (دنیا نیوز) نگران پنجاب حکومت نے آئی ٹی سیکٹر کو سموگ بندش فیصلے سے استثنیٰ دیتے ہوئے لازمی سروسز کے زمرے میں شامل کر لیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ای کامرس، انٹرنیشنل آئی ٹی سنٹرز، کال سنٹرز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ٹیلی کام سروسز کے ادارے کھلے رہیں گے۔
پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مراسلہ لکھا تھا جس میں دفاتر اور کاروبار بند رکھنے کے فیصلے سے آئی ٹی سیکٹر کو استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
چیئرمین پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور متصل کاروبار کو سموگ میں سیفٹی اقدامات کے ساتھ جاری رکھا جا سکتا ہے، کاروباری بندش سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر سروسز کی ایکسپورٹ متاثر ہوتی ہے۔