اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو پارلیمانی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مرتضیٰ سولنگی کو پارلیمانی امور کا اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی، کابینہ ڈویژن نے مرتضیٰ سولنگی کو پارلیمانی امور کا اضافی چارج دیئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ مرتضیٰ سولنگی نگران وفاقی وزیر اطلاعات کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔