پاکستان اور جاپان کے دفاعی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں: مرتضیٰ سولنگی

Published On 01 November,2023 10:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دفاعی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے جاپان ڈیفنس فورسز ڈے کے موقع پر جاپانی سفارت خانے کے استقبالیہ میں شرکت کی، استقبالیہ میں عسکری حکام، نگران وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے، مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جاپان ڈیفنس فورسز ڈے پر حکومت جاپان اور جاپانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تبادلوں میں پیشرفت دیکھ کر خوشی ہوئی۔