انیق احمد اور ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات، عوام کو مساجد میں طبی سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق

Published On 08 November,2023 07:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد سے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملاقات کی، ملاقات میں مدارس اور مساجد میں طبی سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے کہا کہ مساجد اور مدارس میں بھی صحت عامہ سے متعلق امور کی بابت رہنمائی ہونی چاہئے، وزارت صحت مساجد و مدارس میں عوام الناس کے طبی معائنہ کا اہتمام کرے۔

نگران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ ہر مسجد میں ایک چھوٹا شفاخانہ قائم ہو جائے اور عوام اس سے استفادہ کریں، ہمیں اپنے معاشروں میں مساجد کی اہمت کو اجاگر کرنا ہو گا، ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وزارت صحت اس خیال کی پذیرائی کرتی ہے۔

نگران وزیر صحت نے کہا کہ ہم اس کام کا آغاز کسی ایک شہر سے کر سکتے ہیں، صحت عامہ کے لئے مساجد کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں، صحت عامہ کے لئے مساجد کا کردار بہترین تجویز ہے۔