اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں سولر پینلز درآمد کرنے کی آڑ میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ذمہ داری بینکوں پر عائد کی گئی، اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ 6 بینکوں نے مشکوک ترسیلات کو روکنے کیلئے درکار شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ سولر پینلز درآمد کرنے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنے والے 63 درآمدکنندگان کا سراغ لگایا، سینیٹ خزانہ کمیٹی کی مرکزی بینک کو آئندہ اجلاس میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔