سرکلر ڈیٹ، حکومتی خسارے کا حجم کم، نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا: مفتاح اسماعیل

Published On 29 November,2023 11:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سرکلرڈیٹ اور حکومتی خسارے کے حجم کو کم کرنا پڑے گا، نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہوگئی ہے، ڈسکوز کے لائن لاسز کو کم کرنا ہوگا، ہماری معیشت بیمار ہے، آئی ایم ایف سے دوستی ضروری ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جی ڈی پی بڑھانے سے زیادہ ضروری مہنگائی کو کم کرنا ہے، اس وقت غریب طبقہ مہنگائی میں پھنسا ہوا ہے، پندرہ دسمبر کو جب گیس کا بل آئے گا تو کافی لوگ چلائیں گے، یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ ہم آئی ایم ایف کے بغیر کام کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈاکٹرشمشاد اختر اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف سے معاملات درست طریقے سے آگے لیکر چل رہی ہے، ڈاکٹرشمشاد اختر اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔