اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسر سائز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
مشق کا مقصد پی سی اے اے کے داخلی محکموں، ایئرلائنز اور بیرونی ہنگامی سروسز کا جائزہ لینا اور ان کو مضبوط بنانا تھا، مشق میں ایندھن کی آگ بجھا کر ہوائی جہاز کے حادثے کی منظر کشی کی گئی، ہوائی جہاز سے مسافروں کو نکالنے اور بچاؤ کی کارروائیاں الگ سے کی گئیں۔
اس مشق کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 فراہم کیا تھا، مشق میں اے ایس ایف، ایئر لائنز آپریٹنگ کمیٹی، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز شریک ہوئیں، مختلف ہسپتالوں، ہنگامی خدمات اور سرکاری محکموں نے بھی مشق میں شرکت کی، پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹراور ہنر مند میڈیکل ٹیم فراہم کرکے مشق میں شرکت کی۔
ہوا بازی کے غیر جانبدار امپائرز اور دیگر طبی ماہرین نے مشق کو دیکھا اور یونٹس کی کارکردگی کو سراہا، مشق چیف آپریٹنگ آفیسر، ایئرپورٹ منیجر اور ایکسر سائز کوآرڈینیٹر فائر چیف ایم اسلم رضوی کی کمانڈ میں منعقد ہوئی۔