نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سمیت مختلف فیصلے

Published On 01 December,2023 09:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد حسن فواد کے زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری، جوائنٹ وینچر ڈویلپمنٹ کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مالیاتی خدمات کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

نندی پور پاور پلانٹ اور گڈو پاور پلانٹ نجکاری فہرست سے ڈی لسٹ کرنے کی سفارش کی گئی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری دونوں پاور پلانٹس کو ڈی لسٹ کرنے کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے ایک ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری دی گئی، پاک چائنا فرٹیلائزر لمیٹڈ کی نجکاری کے بعد کے مسائل پر بھی غورکیا گیا۔