فواد حسن فواد سے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات، اداروں کی نجکاری بارے آگاہ کیا

Published On 06 December,2023 08:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد سے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے ملاقات کی، نگران وزیر نجکاری نے ملاقات کے دوران اداروں کی نجکاری بارے آگاہ کیا۔

نگرانی وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے حکومت کی نجکاری کی حکمت عملی اور ترجیحات سے وفد کو آگاہ کیا، پی آئی اے، سی ایل اور روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر پیشرفت بارے بھی آگاہ کیا۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے، سی ایل کی تنظیم نو کی جائے گی، ایوی ایشن انڈسٹری کے خریداروں کی دلچسپی کو متوجہ کیا جائے گا، ہوا بازی کی صنعت کیلئے ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا جائے گا۔

جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران نجکاری کمیشن کی استعداد کار میں اضافے اور باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے