لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) December 15, 2023
قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت276 روپے21 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 02 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔