اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جانے لگی۔
بجلی کی کمپنیوں کی آپریشنل لاگت صارفین سے وصول کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ ماہانہ آپریشن فیس وصول کرنے کی درخواست کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق رقم بجلی کی کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں شامل کی جائے، آپریشنل فیس میں کمپنیوں کی انتظامی لاگت، انشورنس اور دفاتر کے اخراجات شامل ہیں، انتظامی لاگت اور اخراجات کی مد 2 ارب 14 کروڑ روپے وصول کئے جائیں گے۔
ملازمین کو دیئے گئے قرض کے 8 کروڑ 80 لاکھ روپے بھی صارفین سے لئے جائیں گے، انتظامی اخراجات پر ٹیکس کے 6 کروڑ روپے بھی صارفین بھریں گے۔