اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں معاشی گراوٹ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں تشویش ناک کمی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق صرف ایک ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ لٹر تیل کم استعمال ہوا، دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر تیل کی خرید و فروخت میں 10 فیصد کمی آئی۔
دسمبر میں ڈیزل کی خرید و فروخت میں 21 فیصد کمی آئی، دسمبر میں پٹرول کی خرید و فروخت کی شرح برقرار رہی، فرنس آئل کی سیلز میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر پٹرول کی فروخت میں 7 فیصد کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر ڈیزل کی خرید و فروخت 6 فیصد کم ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ تیل کی فروخت میں کمی کا سب سے زیادہ نقصان پی ایس او کو ہوا، ماہانہ بنیادوں پر پی ایس او کی فروخت میں 17 فیصد کمی ہوئی۔