صنعتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ بجلی دینے کا فیصلہ

Published On 23 January,2024 11:49 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزارت تجارت نے صنعتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ بجلی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ صنعتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ بجلی دینے کی سمری کابینہ کو بھجوائی جا رہی ہے۔

ذرائع وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ ایس آئی ایس ایف سے بھی اس کی منظوری لی گئی ہے، اس کا مقصد مقامی صنعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہے۔

وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق 16 سینٹ فی یونٹ پر کوئی صنعت دنیا کی صنعتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

ذرائع وفاقی وزارت تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ ایک دو روز میں اس کی منظوری ہو جائے گی۔

اس ضمن میں نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بجلی سستی کر کے ہی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، امید ہے کہ اسی ہفتے کابینہ اسے منظور کر لے گی۔