کراچی: (دنیا نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کیساتھ 2050 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کیساتھ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے ہوگئی۔