کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ مستحکم رہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 2032 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ2 لاکھ 13 ہزار 700 اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 213 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔