عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا

Published On 12 January,2024 06:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 36 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہوگئی۔