لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
950 روپے اضافے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 450 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کے نرخوں میں 814 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 86 ہزار 428 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کے بعد 2048 ڈالر فی اونس ہو گئی۔