کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے 2045 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کےباعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 328 روپے ہوگئی۔