کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کیساتھ 2037 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہوگئی۔