کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کیساتھ 2054 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہوگئی ہے۔