کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کےباعث پاکستان میں بھی سونے کےنرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کیساتھ 2057 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے ہوگئی۔