سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ

Published On 24 February,2024 04:35 pm

کراچی :(دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی کے بعد پھر ایک ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 15ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 1 لاکھ 83 ہزار 414 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں ڈالرکی فی اونس قیمت 16ڈالراضافےسے 2056 پر رہی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی تھی۔