کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 33 ڈالر کمی کیساتھ 2 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 727 روپے ہوگئی۔