لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی، صرافہ مارکیٹوں کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار 185 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی، سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہو کر 2039 ڈالر فی اونس ہو گئی۔