کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بر قرار رہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2033 ڈالر پر برقرار ہے جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1لاکھ 84ہزار 756 روپے پر برقرار ہے۔