این اے 71 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کامیاب، ریحانہ ڈار کو شکست

Published On 09 February,2024 04:12 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) حلقہ این اے 71 کا آر او نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا۔

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے خواجہ آصف 118566 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لے کردوسرے نمبر رہیں، خواجہ آصف کو 18294 ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔