پاکستان کو اجتماعی فیصلہ سازی کی ضرورت ہے: قمر زمان کائرہ

Published On 15 February,2024 10:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اجتماعی فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو حکومت سازی کیلئے مینڈیٹ دیدیا ہے، پیپلز پارٹی نے وزارتیں نہیں لینی، پارلیمان اور اسمبلی کے عہدوں کیلئے امیدوار کھڑے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مل کر چلتے لیکن وہ راستہ بانی پی ٹی آئی نے بند کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ تین جماعتوں سے بات نہیں ہوگی، پاکستان کو اجتماعی فیصلہ سازی کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں الیکشن لڑ رہی ہوتی ہیں تو دوسری پارٹی کی پالیسیوں پر تنقید کی جاتی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ناراضی آصف زرداری سے نہیں بنتی، پیپلز پارٹی جے یو آئی سمیت تمام جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے۔