قومی اسمبلی کے 2 مزید حلقوں پر اُمیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 14 February,2024 10:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 2 مزید حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 28 پشاور سے جے یو آئی کے نور عالم خان کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

این اے 52 راولپنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کامیاب قرار پائے ہیں۔