کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ہم چاہتے ہیں ملک میں حقیقی جمہوریت ہو، ایسی جمہوریت نہیں چاہتے جس کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں۔
مردان ہاؤس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر شاہی سید سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ہمارے درمیان تعلیم، صحت اور دیگر مسائل پربات ہوئی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم شاہی سید کو اپنی طرف بھی بلائیں گے، ہم مل کر ملک اور کراچی کو نئی سمت میں لے کر جائیں گے، اس شہرکا امن پاکستان کا امن ہے، آج ہم نے نفرتوں ،تصادم اورلڑائی کا راستہ بند کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرکز میں شراکت اقتدار کا فارمولہ، ایم کیو ایم کی ہم خیال جماعتوں سے مشاورت مکمل
انہوں نے کہا کہ شاہی سید سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، ہمارے درمیان کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی بلکہ سیٹ شیئرنگ ہوئی ہے، انہوں نے ہمارے امیدواروں کوسپورٹ کیا، شاہی سید نےکراچی کےمسائل حل کرنےکےلیےہمارےموقف کی تائیدکی ہے۔