لاہور: (دنیا نیوز) عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد اور دیگر پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کاامکان ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج محمد نوید اقبال نے کیس پر سماعت کی۔
دوران سماعت سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 65 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے جس میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں۔