لاہور: (دنیا نیوز) حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان شریک ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی اور دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا : چودھری شجاعت حسین
کمیٹی نے کابینہ کی تشکیل کیلئے پارٹی قائدین کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا اور اتفاق کیا کہ جلد سے جلد حکومت سازی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔
کمیٹی کی مشاورت سے مرتب کردہ تجاویز قائدین کو پیش کی جائیں گی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دونوں پارٹیوں کی قیادت حتمی فیصلہ کرے گی۔
اجلاس میں کل ایک اور مشاورتی دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا گگیا، کل کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر صوبوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔