کراچی: (دنیا نیوز) مرکزمیں شراکت اقتدار کے فارمولے کے سلسلے میں ایم کیو ایم نے ہم خیال جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی۔
ایم کیو ایم نے اسلام آباد میں ملاقاتوں پر کراچی گورنرہاؤس میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں ارکان رابطہ کمیٹی اور نومنتخب ارکان اسمبلی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کی شراکت اقتدار کے لیے پیشکش پر غور و فیصلے ہوں گے، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کچھ رہنماؤں کو حکومت سازی کے مجوزہ خاکے پر اعتراضات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں بھی کئی حل طلب نکات پر واضح بات نہیں ہوئی۔