امیر مقام کو سوات سے شکست، شانگلہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب

Published On 09 February,2024 03:37 pm

سوات: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کو سوات سے قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوگئی جب کہ شانگلہ سے جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے امیر مقام 37764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ این اے 11 شانگلہ کے 346 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیر مقام کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، انہوں نے 59863 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی، یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فرین 54311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔