کراچی: ڈیم میں ڈوب کر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 09 February,2024 11:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈیم میں ڈوب کر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت 2 افراد بے ہوش ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ ملیر میمن گوٹھ بیلی باغ ڈیم میں پیش آیا، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاتون سمیت 4 افراد ڈیم میں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر دو افراد کو بچا لیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں بچے سمیت دو افراد کو بہوشی کی حالت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔