کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کیساتھ 2025 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوگئی۔