کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کیساتھ 2013 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 100 روپے ہوگئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 984 روپے ہوگئی۔