لاہور: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مارچ سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 فیصداضافے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ متوقع ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 پیسے کا معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے ،تاہم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔