کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ گئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ سونا 1100 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونا 943 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 871 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 1 لاکھ 70 ہزار 382 روپے کا ہوگیا۔
عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے سے 2067 ڈالر فی اونس ہو گیا۔