کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک ڈالر کی قیمت 279 روپے 26 پیسے ہو گئی۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹربینک ڈالر 279 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔