محمد اورنگزیب کی وزیرِ خزانہ تقرری مثبت اقدام ہے : بلوم برگ

Published On 12 March,2024 01:58 pm

واشنگٹن : (دنیانیوز) امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

معاشی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔

بلوم برگ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اصلاحات کے لیے حوالے سے ریکارڈ ہے اور ان کے آنے سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پیکج ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے میں مددگار ہوگی، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔

بلوم برگ نے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا۔



 

Advertisement