اسلام آباد: (دنیانیوز) سینیٹراور وفاقی وزیر، اعظم نذیر تارڑ نے باضابطہ طور پر وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھال لیا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قانون اور انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیااور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور انصاف کو یقینی بنانے پر زوردیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی اور قانونی اصلاحات ایجنڈے میں شامل ہیں، وزیراعظم نے فوجداری اور دیوانی معاملات میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، قانونی عمل کو ہموار کرنے اور تیز رفتار انصاف کو یقینی بنانے کے لیے فوجداری، سول مالیاتی اور آئینی شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کی 8 رکنی قانونی اصلاحات کمیٹی کے دیگر اراکین میں سینیٹر اسحاق ڈار، شاہد حامد، زاہد حامد، جناب مخدوم علی خان، اٹارنی جنرل آف پاکستان، شہزاد شوکت صدر، ایس سی بی اے پی، اور ایم آر محمد احسن بھون، پی بی سی شامل ہیں۔