لاہور: (دنیانیوز) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں لیگی رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی، عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
حمزہ شہباز کی طرف سے اُن کے وکلا نے ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی، آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی پیشی سے مستقل استثنی کی درخواست پر دلائل دیئے جائیں گے۔
سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے، عدالت نے ریفرنس پر کارروائی 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔