وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا

Published On 11 March,2024 01:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم حکومت کی ترجیحات سے متعلق پالیسی بیان جاری کریں گے۔

نئی وفاقی کابینہ آج سہ پہر ایوانِ صدر میں حلف اٹھائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں تقرر کیلئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کر دیئے ہیں۔

وزیراعظم نے 19 اراکین کے بطور وفاقی وزیر تقرر کی تجویز دی ہے۔
 

Advertisement