اسلام آباد: (دنیا نیوز) ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ حکومت پھولوں کا سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے۔
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا مسئلہ پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے، سرکاری اور نجی سطح پر ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
طارق فضل چودھری نے کہا کہ رمضان میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھا دینا قابل مذمت ہے، رمضان المبارک میں مقدس ماہ کا خیال نہ رکھنا افسوسناک ہے، تاجر برادری کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنا خوش آئند ہے، اسلام آباد میں پمز کے طرز کے تین نئے ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے۔
ممبر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ملک میں چیلنجز بہت زیادہ ہیں، جن سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے۔