لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی اقدامات پر رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق رمضان بازاروں میں تین سو روپے کلو والا پیاز 150 اور 220 والا ٹماٹر 105 روپے میں دستیاب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لہسن 210 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے، کیلے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی جو 300 کے بجائے 140 روپے درجن میں دستیاب ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان بازار میں خواتین اورمردوں کے لئے الگ الگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں، رمضان بازاوں میں اشیائے ضروریہ مارکیٹ کی نسبت نمایاں طور پر سستی دستیاب ہیں۔
وزیراطلاعات نے بتایا کہ مریم نواز کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف حکومت پنجاب کے اقدامات جاری ہیں، مجسٹریٹس بھی مہنگائی کے خلاف پوری طرح متحرک ہیں۔