لاہور:(دنیا نیوز ) ماہ صیام میں مہنگائی کا جن بے قابو ، پیاز، ٹماٹر، برائلر گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔
اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق پیاز کے نرخ میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، پیاز کا سرکاری نرخ 180 روپے فی کلو مقرر مارکیٹ میں درجہ اول مقامی پیاز 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا جبکہ درآمدی پیاز نرخ 180 سے 200 روپے فی کلو ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کے نرخ میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہوا، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 115 روپے فی کلو مقرر مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 150 سے 160 روپے فی کلو ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق آلو کے قیمت53 روپے کلو مقرر ہے ، مارکیٹ میں آلو 70 روپے کلو فروخت ہو رہا، اسی طرح لہسن ادرک بدستور 650 سے 700 روپے فی کلو ،پھول گوبھی 120، بند گوبھی 100 روپے کلو، لیموں دیسی 280 اور لیموں چائنہ 150 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔
قبل ازیں برائلر گوشت نرخ میں 32 روپے فی کلو اضافے سے 612 روپے فی کلو فروخت ہور ہا ہے جبکہ فارمی انڈوں کے نرخ بدستور273 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔