پاکستان ریلویز کاعید الفطر پرکرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

Published On 09 April,2024 12:33 pm

لاہور : (دنیانیوز) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

ریلوے مسافروں کیلئے خوشخبری آگئی ، عید الفطر کے تینوں دن پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کرایوں میں 25 فی صد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے،کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ عید سپیشل ٹرینوں کے ٹکٹس پر رعایت نہیں ہو گی، عید الفطر کے تین ایام کے لیے اعلان کی گئی رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ ٹکٹ پر ہو گا۔