واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی روپے کی قدر پر اثر نہیں پڑے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام کے درمیان راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداران سے ملاقات
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ہے، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے 8 فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے سٹاف لیول معاہدہ جون کے آخر یا جولائی کے شروع میں متوقع ہے۔